کراچی سے جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کے بعد کئی ٹرینوں روک لیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانے والی پارسل ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث اپ ٹریک کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کے مطابق کراچی سے جانے والی کئی ٹرینوں کو روک لیا گیا، امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
ادھر ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑی کی ڈی ریلنگ کی وجہ سے پٹری کو نقصان پہنچا۔