چوتھے ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے کیرئیر کی نویں سنچری اسکور کرلی۔
2019 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عثمان خواجہ نے 2018 میں بھی اسی گراؤنڈ پر سنچری اسکور کی تھی۔
اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود عثمان خواجہ نے اننگز کو مستحکم کرنے کے لیے 11 چوکوں کے ساتھ 201 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔
عثمان خواجہ نے ایشز ٹیسٹ میں اپنی شاندار سنچری مکمل کی تو گراؤنڈ میں موجود اُن کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی جشن منایا۔
عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی بیوی نےسال 2018 کے آغاز میں اسلام قبول کرکے ان سے شادی کی تھی۔
سابق قومی کرکٹر راشد لطیف نے عثمان خواجہ کی شاندار اننگز کی تعریف کی اور انہیں ’کورلوس عثمان‘ ہی کہہ دیا۔