پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف نے گزشتہ روز قائد اعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے محمد ہریرہ کے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین محمد ہریرہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یہ سب خواب جیسا ہے۔
انہوں نے مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
اس ٹوئٹ کے جواب میں راشد لطیف نے پُرمزاح انداز میں انہیں شاباشی دی اور ساتھ ہی کہا کہ ہم تو پورے سیزن میں 300 نہیں بنا پاتے تھے۔
انہوں نے محمد ہریرہ کی پرفارمنس کو شاندار بھی قرار دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیسٹ اسٹار شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
19 سالہ محمد ہریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے، نوجوان بیٹر محمد ہریرا نے اولین سیزن میں ہی صرف 327 گیندوں پر ٹرپل سنچری اسکور کی۔