• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے، حمزہ شہباز


اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

تہلکہ خیز رپورٹ میں تصدیق ہو گئی ہے کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے۔ فنڈز کو کم دکھایا اور درجنوں بینک اکاؤنٹس چھپائے۔

حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہاکہ پچھلے 7 سالوں سے ان تحقیقات کو رکوانے کی تگ و دو میں مصروف عمران خان کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ دوسروں پر من گھڑت الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف مستند رپورٹ چوری، خرد برد اور مشتبہ ذرائع سے فنڈنگ کی نشاندہی کرتی ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اس ہیر پھیر کی تہہ تک پہنچنا اشد ضروری ہے قوم کے سامنے حقائق آنے چاہئیں، یہ فراڈ کروڑوں سے شروع ہوا ہے اور اربوں روپے تک جائے گا، تبدیلی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔


قومی خبریں سے مزید