• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا بخاری اور آریز سے مداح کی انوکھی فرمائش

جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری سے ایک مداح نے شادی کے روز انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔

حبا بخاری اور آریز احمد کی جانب سے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس میں خاتون نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حبا آپی آپ اپنی شادی والے دن آریز بھائی سے کہنا کہ وہ آپ کو ہاتھ پکڑ کر گول گول گھمائیں کیوں کہ مجھے ایک بہت اچھی ویڈیو بنانی ہے ۔

اداکار آریز احمد نے انسٹا اسٹوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’ جی ٹھیک ہے‘ لکھا، اسکرین شاٹ
اداکار آریز احمد نے انسٹا اسٹوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’ جی ٹھیک ہے‘ لکھا، اسکرین شاٹ

مداح نے یہ بھی لکھا کہ ’آریز بھائی کا ہاتھ پکڑ کر بہت اچھا گول گول گھومیے گا۔‘

حبا بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری کے جواب میں آریز کو ٹیگ کیا اور لکھاکہ فرمائش آئی ہے۔

اداکار آریز احمد نے انسٹا اسٹوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’ جی ٹھیک‘ لکھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید