• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان نے گھوڑے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو مداحوں نے اس پر خوب دلچسپ تبصرے کیے۔

حال ہی میں سلمان خان کو سانپ کے کاٹنے کی خبر سامنے آئی تھی اسی تناظر میں ایک مداح نے بھائی جان کو گھوڑے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کاٹ لے گا۔

سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھوڑے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تو اُن کے فین خوب محظوظ ہوئے، ایک من چلے تو بالی اسٹار کو محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیدیا۔

سانپ کے کاٹنے کے 2 ہفتے بعد سلمان خان نے اپنی تصویر گھوڑے کے ساتھ پوسٹ کی اور لکھا ’ گھوڑے کا منہ‘۔

تصویر میں سلمان خان نے گھوڑے کو خود سے بہت قریب کر رکھا ہے، اس تصویر کو کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے پسندیدگی کی سند بخشی جبکہ ٹیلی ویژن اداکار ارجن بجلانی اور یوویکا چوہدری نے تبصرے کے خانے میں دل کے ایموجیز چھوڑے۔

بالی ووڈ کے بھائی جان کے کئی مداحوں نے بھی اس دوران تبصرے کیے، ایک نے لکھا ’بیچارا گھوڑا، سوچ رہا ہے، آج تو ٹائیگر دبوچ ہی نہ لے‘۔

دوسرے مداح نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’بھائی زیادہ پیار مت کرنا کاٹ لے گا‘،اس موقع پر ایک اور نے لکھا ’دونوں ہی گھوڑے ہیں، ایک زمین پر بھاگتا ہے اور دوسرا باکس آفس پر، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں سلمان خان‘۔

ایک خاتون پرستار نے گھوڑے کو خوش قسمت قرار دیا کیونکہ سلمان خان نے اسے گلے لگارکھا ہے۔

خاتون نے مزید لکھا کہ گھوڑا بہت خوش قسمت ہے، جسے گلے لگایا گیا، یہاں کتنی لڑکیاں ہیں ،جو آپ کو گلے لگانا چاہتی ہیں۔

سلمان خان کو 25 دسمبر کو اُن کے فارم ہاؤس پر سانپ نے کاٹ لیا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا مگر انہیں اگلے ہی دن ڈسچارج کردیا گیا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید