ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند ہیں، مری کے لیے گاڑیوں کا داخلہ اتوار کی شب تک بند رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام اور سیاحوں کےرش کے باعث مفاد عامہ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ فی الحال مری کا پلان مؤخر کریں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کردیے ہیں۔
مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔