ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ نتھیا گلی سے ایبٹ آباد تک سڑک کلیئر ہے، ٹریفک صبح تک رواں ہوجائے گی۔
دوسری جانب ڈی سی راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مری میں پھنسے سیاحوں کو شٹل بس سروس سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شٹل بس سروس لوئر ٹوپہ سے بھارہ کوہ تک چلائی جارہی ہے، تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے تک شٹل سروس جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 اموات ہوگئی ہیں۔
برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں کو رات سڑکوں پر گزارنا پڑی۔