• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ مری، جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی


سانحۂ مری میں جاں بحق چکوال کے 8 افراد، مردان کے 4 دوست اور گوجرانوالہ کے اشفاق کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی.

مری میں جاں بحق اے ایس آئی نوید اور ان کے خاندان کے 7 دیگر افراد کی میتیں اسلام آباد سے چکوال میں ان کے آبائی گاؤں دودیال پہنچا دی گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی نمازِجنازہ دوپہر ڈھائی بجے تک ادا کی جائے گی۔

سانحۂ مری میں جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی،اُن کی تین بیٹیاں، بیٹا، بہن، بھانجی اور بھتیجی شامل ہیں۔

مری میں جاں بحق 4 دوستوں کی نمازِجنازہ آج ادا کی جائےگی، متوفی سہیل کی نمازِجنازہ صبح گیارہ بجے میاں عیسیٰ میں ادا کی جائے گی، بلال کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے چرچوڑ، اسد اور بلال حسین کی نمازِ جنازہ 3 بجے تازہ گرام میں ادا کی جائے گی۔

چاروں دوست گزشتہ روزمری میں جاں بحق ہو گئے تھے، مری میں جاں بحق ہونے والے گوجرانوالہ کے رہائشی اشفاق کی میت آبائی گاؤں کھوت نئی آبادی پہنچا دی گئی ہے ، ان کی نمازجنازہ آج نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی ۔


قومی خبریں سے مزید