ڈچز آف کیمبرج، شہزادی کیتھرین مڈلٹن کی 40 ویں سالگرہ سے قبل اُن کے نئے مونوکروم پورٹریٹ کی نمائش کردی گئی ہے۔
دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر کیٹ مڈلٹن نے اپنی نئی مونوکروم تصویرشیئر کردی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ اپنی 40 ویں سالگرہ سے پہلے نیا پورٹریٹ شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ تین نئے پورٹریٹ میں سے ایک ہے جو نیشنل پورٹریٹ گیلری کے مستقل مجموعہ میں داخل ہو جائے گا، جس کی سرپرست ڈچز ہیں‘۔
دوسری جانب نیشنل پورٹریٹ گیلری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ڈچز آف کیمبرج کے اس نئے پورٹریٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ’ گیلری اپنے مجموعے میں نئے پورٹریٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت پرجوش ہے!‘
ڈچز کی تصاویر ووگ میگزین کے مشہور فوٹوگرافر پاولو روورسی نے لی ہیں۔