• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ مری: جاں بحق افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ فی کس دینے کا فیصلہ

سانحۂ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ روپے فی کیس دینے کا فیصلہ
سانحۂ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ روپے فی کیس دینے کا فیصلہ

سانحۂ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ روپے فی کس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بزدار حکومت نے اس ضمن میں پونے 2 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

وزيرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب حکومت نے سانحۂ مری میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس سے قبل آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملکۂ کوہسار مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 23 ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید