• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں تمام شاہراہیں کلیئر، پاک فوج کی تصدیق


پاک فوج نے مری میں تمام اہم شاہراہوں کے کلیئر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق مری میں تمام اہم شاہراہیں کلیئر کردی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلڈنہ باڑیاں روڈ کو بھی کلئیرکر دیا گیا، آرمی انجینئرز اب رابطہ سڑکوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف کیمپس اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے، آرمی ٹرانسپورٹ کے ذریعے پھنسے سیاحوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید