• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شیرشاہ میں پراچہ چوک پر سیوریج نالے میں پھر دھماکہ


کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراچہ چوک کے قریب سیوریج نالے میں اتوار کی سہہ پہر پھر دھماکہ ہوا جس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

شیرشاہ پولیس کے مطابق اتوار کو دھماکے کے مقام پر پھلوں پر بازار لگتا ہے اور بہت لوگ خریداری کے لیے پہنچتے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ان کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں تاہم انہیں کوئی زخمی نہیں ملا۔  

واضح رہے کہ اسی مقام پر دو روز قبل بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

پراچہ کے اس مقام سے دوسری طرف ایک بینک میں دھماکے کے نتیجے میں کافی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید