• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ اصغر قتل کیس: سیشن کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات کالعدم قرار دیدیے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر قتل کیس میں دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج آصف محمود نے اضافی دفعات کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے 20 اور 23 نومبر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔ عدالتی فیصلے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو تفتیش کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی ہدایات دی تھیں۔ 

فیصلے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ تفتیشی افسر کو تفتیش کے طریقہ کار کی ہدایات نہیں دے سکتا، تفتیشی افسر کو بچی کی عمر، تعلیمی ریکارڈ، گھریلو ملازمت اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے سے نہیں روکا گیا۔ 

عدالتی فیصلے مطابق تفتیشی افسر قانون کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور مکمل تفتیش کرے۔ عدالت نے کہا تفتیشی افسر کو مخصوص دفعات شامل کرنے اور مخصوص تفتیشی اقدامات کی ہدایات اختیار سے تجاوز ہے۔ 

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مداخلت کی درخواست مسترد کر دی۔

فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان نے جسمانی ریمانڈ کو چیلنج نہیں کیا تھا، ریمانڈ برقرار رہے گا، تفتیشی افسر شواہد کی بنیاد پر خود قابل اطلاق قانونی دفعات کا تعین کرے گا۔ 

عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیشی عمل میں کسی فریق کے سماجی، مالی یا سرکاری اثر و رسوخ سے آزاد رہنے کا حکم دیا۔ 

فیصلے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت سے متعلق الگ حکم کو موجودہ درخواست میں چیلنج نہیں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید