• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں خاندانی وراثت کا نظام ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں میں خاندانی وراثت کا نظام ہے،  آج مل کر سوچیں آنے والی نسل اور نوجوانوں کو کیسا پاکستان دینا ہے۔ 

حاصل پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ جس ملک کا نظام تعلیم مساوی نہ ہو وہ کیا ترقی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو لوٹ کر کنگال کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں گنا پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے، مگر یہاں کسان پریشان ہے۔

قومی خبریں سے مزید