• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری: مال روڈ اور کشمیر پوائنٹ و اطراف کی سڑکیں نہ کھل سکیں


طوفانی برف باری کو 2 دن گزرجانے کے باوجود مری کی مال روڈ اور کشمیر پوائنٹ و اطراف کی سڑکوں کو کھولا نہیں جاسکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ سیاحوں کو کلڈنہ اور پنڈی پوائنٹ سے روانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی بیشتر شاہراہوں کو کھول کر معمولات بحال کر دیے ہیں۔

سی پی او ساجد کیانی نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کے بعد لنک روڈز اور شہری ایریا کی گلیاں بازار آج رات مکمل طور پر کھول دیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید