• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں پھنسے سیاحوں کی بڑی تعداد واپس روانہ


مری میں بارش شروع ہو گئی، برفانی طوفان کے تین روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی ، دھوپ تو نکل آئی مگر موسم بدستور سرد ہے، پانی، بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی، موبائل فون سروس بھی متاثر ہے، مری میں پھنسے سیاحوں کی بڑی تعداد واپس چلی گئی ہے۔

مری اور قریبی علاقوں کی مرکزی شاہراہوں پر گزشتہ روزسے ٹریفک بحال ہے تاہم دیہی علاقوں کوجانے والی تمام سڑکیں بند ہیں، مقامی شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

نواحی علاقوں کی سڑکوں پر بدستور کئی گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی کھڑی ہیں جبکہ شہر میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہے، 5دن میں سے چند ہی گھنٹے بجلی فراہم کی جاسکی ہے، دیہی علاقوں میں تو بجلی 5 دن سے معطل ہے۔

مری اور گردونواح کے علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے شہر میں پانی کی بھی شدید قلت ہے ، شہر کے بیشتر ہوٹل خالی ہوچکے ہیں، سیاحوں کی بڑی تعداد واپس جاچکی ہے

علاقے میں دھوپ نکل آئی ہے مگر موسم بدستور سرد ہے ، انٹرنیٹ سروس بھی تاحال معطل ہے، شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں۔


قومی خبریں سے مزید