• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ مڈلٹن کے بارے میں فوٹوگرافر پاولو روورسی نے کیا کہا؟

شہزادی کیتھرین مڈلٹن، فائل فوٹو
شہزادی کیتھرین مڈلٹن، فائل فوٹو 

ڈچز آف کیمبرج، شہزادی کیتھرین مڈلٹن کی 40 ویں سالگرہ موقع پر ووگ میگزین کے مشہورفوٹوگرافر پاولو روورسی کا کہنا ہے کہ کیٹ دنیا میں اُمید لاسکتی ہیں۔

 ووگ میگزین کے مشہور فوٹوگرافر پاولو روورسی نے مستقبل کی ملکۂ برطانیہ کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کے بارے میں کہا کہ’ڈچز آف کیمبرج کے پورٹریٹس بنانا اُن کے لیے ایک حقیقی خوشی کا لمحہ اور اعزاز تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کیٹ کی جانب سے ہونے والے پرجوش، دوستانہ استقبال سے متاثر ہوئے۔ 

 پاولو روورسی کا کہنا تھا کہ’جب وہ کیٹ سے ملے تو اُن کی چمکتی ہوئی آنکھیں اُن کی محبت اور چہرے کی مسکراہٹ اُن کے دل کی سخاوت کو ظاہر کررہی تھی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ اُن کے لیے ایک زبردست تجربہ اور ایک ناقابل فراموش لمحہ تھاکہ وہ ایک شاندار شخصیت سے ملے، ایک ایسی شخصیت  جو اپنی مثبت سوچ سے پوری دنیا کے لیے امید لا سکتی ہے‘۔

خیال رہے کہ کیٹ مڈلٹن کی 40 ویں سالگرہ سے قبل اُن کے جو پورٹریٹس نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں، وہ گزشتہ سال نومبر میں ’کیو گارڈنز‘ میں فوٹوگرافر پاولو روورسی نے لی تھیں۔

یہ تینوں نئے پورٹریٹس نیشنل پورٹریٹ گیلری کے مستقل مجموعے میں شامل کیے گئے ہیں، جس کی سرپرست ڈچز ہیں۔

تینوں پورٹریٹس کو تین مختلف مقامات پر نمائش کے لیے بھیجا جائےگا جوکہ ڈچز نے خود منتخب کیے ہیں۔

یہ تینوں مقامات جن کا نمائش کے لیے کیٹ نے انتخاب کیا ہے اُن کے لیے بہت خاص ہیں۔

پہلا مقام برکشائر جہان اُن کا بچپن گزرا اورانہوں نے پرورش پائی، دوسرا سینٹ اینڈریوز، یہ وہ جگہ ہے جہاں وہ یونیورسٹی گئیں اوراُن کے اپنے شوہر، شہزادہ ولیم کے ساتھ تعلقات کا آغاز ہوا۔

جبکہ تیسرا مقام اینگلیسی ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں اُنہوں نے اپنی شادی سے پہلےشہزادہ ولیم کے ساتھ یادگار لمحےگزارے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید