• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ریئل پوپائے‘ کے نام سے وائرل باڈی بلڈر آریلینڈو ڈی سوزا چل بسے

--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

دنیا بھر میں ’ریئل پوپائے‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے برازیل کے وائرل باڈی بلڈر آریلینڈو ڈی سوزا 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ اپنے غیر معمولی طور پر بڑے بازوؤں (بائیسیپس) کی وجہ سے وائرل ہوئے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریلینڈو ڈی سوزا برازیل کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گردوں کی شدید خرابی کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

گزشتہ سال دسمبر کے آغاز میں آریلینڈو ڈی سوزا کا ایک گردہ فیل ہوا جبکہ ماہ کے آخری ہفتے میں دوسرے گردے نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ 

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ آریلینڈو ڈی سوزا کے پھیپھڑوں میں پانی بھرنے اور دل کے دورے کے بعد وہ ڈائیلاسس سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ اِن کی موت کی وجہ متعدد اعضا کی ناکامی بنی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریلینڈو ڈی سوزا نے کم عمری میں ہی ورزش کا آغاز کر دیا تھا اور انہوں نے برازیل کے ٹی وی شوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آریلینڈو ڈی سوزا نے اپنے بازوؤں کو غیر معمولی حد تک بڑا کرنے کے لیے خطرناک انجیکشنز کا بھی استعمال کیا جن سے متعلق ڈاکٹروں نے اِنہیں بارہا خبردار کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید