• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ماہ کے دوران امریکا میں کوئی غیرقانونی داخل نہیں ہوا، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کے دوران امریکا میں کوئی غیرقانونی طور پر داخل نہیں ہوا، غیرقانونی تارکین وطن کو امریکا میں آنے سے روک دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے پام بیچ میں تقریب سے خطاب میں  کہا کہ ہم نے ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کردیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، یو اے ای نے امریکا میں 2 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہا میں نے کروڑوں جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے میرے متعلق جو کچھ کہا وہ اعزاز ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید