• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ مڈلٹن کے نئے پورٹریٹس پر چند گھنٹوں میں 1 ملین سےزائد لائیکس

شہزادی کیتھرین مڈلٹن، فائل فوٹو
شہزادی کیتھرین مڈلٹن، فائل فوٹو 

ڈچز آف کیمبرج ، شہزادی کیتھرین مڈلٹن کی 40 ویں سالگرہ سے قبل نمائش کے لیے پیش کیے جانے والے تین نئے پورٹریٹس کو صرف چند گھنٹوں میں 1 ملین سےزائد لائیکس مل گئے۔

گزشتہ روز دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر کیٹ مڈلٹن نےاپنے نئے پورٹریٹس شیئر کیے تھے۔

 کیٹ مڈلٹن کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کیے گئے پورٹریٹس کو صرف چند گھنٹوں میں ہی ایک ملین سے زائد لوگوں نے لائیک کیا۔

جبکہ ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے ان پورٹریٹس پر تبصرے کیے اور کیٹ مڈلٹن کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔



یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ روز اپنی 40 ویں سالگرہ منائی ہے، اس موقع پر اُنہیں دنیا بھر میں موجود برطانوی شاہی خاندان کے مداحوں اور نامور شخصیات کی جانب سے سالگرہ کی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔

اس حوالے سے دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر کیٹ مڈلٹن نےاپنا تیسرا پورٹریٹ شیئرکرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے موقع پر موصول ہونے والی نیک خواہشات کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


اُنہوں نے اپنا پورٹریٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ سالگرہ پر آپ کی تمام نیک خواہشات کا شکریہ‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اور ان تین خصوصی پورٹریٹس کے لیے پاولو روورسی اور نیشنل پورٹریٹ گیلری کا شکریہ‘۔

خیال رہے کہ یہ تینوں  نئے پورٹریٹس نیشنل پورٹریٹ گیلری کے مستقل مجموعے میں شامل کیے گئے ہیں، جس کی سرپرست ڈچز ہیں۔

 تینوں پورٹریٹس کو تین مختلف مقامات پر نمائش کے لیے بھیجا جائےگا جوکہ ڈچز نے خود منتخب کیے ہیں۔

یہ تینوں مقامات جن کا نمائش کے لیے کیٹ نے انتخاب کیا ہے اُن کے لیے بہت خاص ہیں۔

پہلا مقام برکشائر جہان اُن کا بچپن گزرا اورانہوں نے پرورش پائی، دوسرا  سینٹ اینڈریوز، یہ وہ جگہ ہے جہاں وہ یونیورسٹی گئیں اوراُن کے اپنے شوہر، شہزادہ ولیم  کے ساتھ تعلقات کا آغاز ہوا۔ 

جبکہ تیسرا مقام اینگلیسی ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں اُنہوں نے اپنی شادی سے  پہلےشہزادہ ولیم کے ساتھ یادگار لمحےگزارے۔ 

ڈچز کی یہ تصاویر ووگ میگزین کے مشہور فوٹوگرافر پاولو روورسی نے لی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید