• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمان کا سیلز ٹیکس، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کی تفصیلات کا مطالبہ

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وزیر خزانہ سے سیلز ٹیکس اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کی تفصیلات کا مطالبہ کردیا۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض کا جائزہ موخر کرنے سے متعلق بھی تفصیلات پیش کی جائیں۔

واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا تھا کہ اب مسودہ سب کے سامنے آچکا ہے جس میں تمام اختیارات حکومت کے پاس ہیں، یہ تاثر دینا غلط ہے کہ آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک کا مالک بنایا جارہا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جعلی خبریں چلائی گئیں کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو بیچ دیا ہے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا، حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرزکے نام نامزد کرے گی، بورڈ ارکان کے تقرر کی منظوری کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان مادر پدر آزاد نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید