• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاہی پلاٹس پر غیر قانونی تعمیر، SBCA سے رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے رفاہی پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے 15 روز میں ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لانڈھی خرم آباد میں 5 رفاہی پلاٹس پر 3، 3 منزلہ عمارات بنا لی گئیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پارکس برباد اور کھیل کے میدان تباہ ہو رہے ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ایس بی سی اے کیا کر رہی ہے، کوئی اقدام کیوں نہیں کر رہی؟

ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ میں متعلقہ افسران سے رپورٹ لے کر آگاہ کرتا ہوں۔

عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل سے کہا کہ آپ کے افسران تو آپ کے قابو میں ہی نہیں ہیں۔

ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ایسی بات نہیں، اب قابو میں ہیں، عدالتی احکامات کی تعمیل ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید