• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے شعبہ زراعت تباہ کرکے معاشی دہشت گردی کی، بلاول بھٹو


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے زرعی ملک کی زراعت تباہ کرکے معاشی دہشت گردی کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پی پی چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید ی وار کردیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں، ملک بھر میں یوریا کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 21 جنوری کے احتجاج میں ملک بھر کے کسان نکلیں گے، حکومت سے اپنے مطالبات منوائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یوریا کی بوری بلیک مارکیٹ میں 3500 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، ڈیزل، بجلی، کیڑے مار ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے فی ایکڑ لاگت بڑھ گئی ہے۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ یوریا، نائٹروفاس، ڈی اے پی کھاد دستیاب نہ ہوئی توملک میں غذائی بحران آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پنجاب کے 1950روپے کے مقابلے میں گندم کی امدادی قیمت 2200 رکھی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید