• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری


سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا تیرہویں روز بھی جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ کراچی کا ٹرانسپورٹ سسٹم بلدیہ کے پاس تھا، صوبائی حکومت نے اس پر بھی قبضہ کرلیا، میئر کے پاس اختیارات نہیں ہونگے تو کراچی ترقی کیسے کریگا۔

انہوں نے کہا کہ چالیس گھنٹوں سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، سندھ حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی۔

شدید سردی کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان دن رات دھرنے میں موجود ہیں جو مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

جماعت اسلامی نے احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں بھی مظاہرے کیے۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال بھی بلدیاتی بل میں ترامیم کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی کے ساتھ دھرنے میں کارکنوں سمیت جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید