• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل حسنین لہری نے مری میں شوٹنگ کا بائیکاٹ کردیا

حسنین لہری، فائل فوٹو
حسنین لہری، فائل فوٹو 

پاکستانی سپر ماڈل حسنین لہری نے مری کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مری میں اپنا کوئی بھی شوٹ کروانے سے انکار کردیا ہے۔

حسنین لہری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مختصر نوٹ میں مری کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ’ جہاں تک اُنہیں یاد ہے، بطور فنکار جوکہ خوبصورت مناظر پیش کرنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں، اُنہوں نے مری میں اپنے مزید پراجیکٹس کی شوٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’لالچ کا ماسک پہنے وہاں جو لوگوں ہیں دراصل یہ مری کے مافیا ہیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’کیونکہ وہاں کے لوگ کبھی اس طرح گندے کاروبار چلانے کے لیےوہاں نہیں رہیں گے، نہ ہی معصوم اور غریب لوگوں کو اُن کی کاروں میں مرنے دیں گے‘۔

ماڈل کا کہنا ہے کہ ’مری میں جوکچھ ہوا وہ وہاں کے مافیا کی غفلت کی وجہ سے ہوا‘۔

حسنین لہری نے مزید لکھا کہ’اَن مافیا کو ضرور سبق سیکھانا چاہیے‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید