• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب عمران خان کو کالج کی لڑکیوں سے بچ کر بھاگنا پڑا

عمران خان کی شہرت پر بننے والی ایک پرانی دستاویزی فلم کا وائرل ہوتا کلپ


سابق قومی کرکٹر، پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی شہرت پر بننے والی ایک پرانی دستاویزی فلم ’ڈاکیومینٹری‘ کا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے عمران خان کے دورِ جوانی میں شہرت پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کا کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں عمران خان اپنے ساتھ پیش آنے والے متعدد واقعات میں سے ایک پر بات کر رہے ہیں۔

دستاویزی فلم میں غیر ملکی رپورٹر کی جانب سے عمران خان کی نوجوان لڑکیوں میں شہرت سے متعلق ایک کالج کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں رپورٹر کی جانب سے پاکستانی خواتین میں پائی جانے والی شرم و حیا کے باوجود عمران خان سے بے حد محبت اور پسندیدگی پر بات کی گئی ہے۔

رپورٹر کا کالج کی لڑکیوں کے ایک مجمع کی جانب سے ’وی وانٹ عمران خان‘ جیسے نعروں سے متعلق عمران خان سے پوچھنا ہے کہ ’آپ اس کالج میں وزٹ کے لیے گئے، آپ کو کالج کے پچھلے دروازے سے کیوں نکلنا پڑا، کیا آپ لڑکیوں سے ڈر گئے تھے؟‘

جس کے جواب میں عمران خان کا بتانا تھا کہ ’مجھے ایسا کالج کی پرنسپل نے کہا تھا، کالج کی پرنسپل کا کہنا تھا کہ ہم لڑکیوں کے بے قابو مجمع کو سنبھال نہیں سکتے،  آپ کالج کے پچھلے دروازے  سے نکل جائیں، مجھے جیسا پرنسپل نے کہا میں نے بس ویسا ہی کیا تھا۔‘

خاص رپورٹ سے مزید