سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کیس میں حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا۔
حکومت نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتے دینے کی استدعا کی ہے۔
حکومت کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہداء کے والدین سے وزیراعظم کی کمیٹی ایک ملاقات کرچکی ہے، جبکہ ان سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ انہیں مطمئن کیا جاسکے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 10 نومبر کو وزیر اعظم سے ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ مانگی تھی، عدالت نے گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت کی 3 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کی تھی۔