• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس نے ذہنی سکون کیلئے روحانی کتابوں کا مطالع شروع کردیا

جیکولین فرنینڈس نے ذہنی سکون کیلئے روحانی کتابوں کا مطالع شروع کردیا
جیکولین فرنینڈس نے ذہنی سکون کیلئے روحانی کتابوں کا مطالع شروع کردیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے روحانی تحریروں کا مطالع کرنا شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جیکولین فرنینڈس کا نام مجرم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے کیس میں سامنے آیا ہے، مبینہ طور پر اداکارہ زندگی میں آگے مثبت انداز میں بڑھنے کے لیے روحانی تحریروں کا مطالع کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، اداکارہ بھتہ خوری کے کیس کی وجہ سے جاری حالیہ بحران پر قابو پانے کےلیے روحانی کتابوں میں سکون تلاش کررہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، اداکارہ آج کل معافی اور شفا سے متعلق لکھی ہوئی مصنف لوئیس ایل ہیے( Louise L Hay) کی تحریریں  پڑھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس کی سکیش چندراشیکھر کے ہمراہ چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈز نے سکیش چندر شیکھر نامی بھتہ خور سے 10کروڑ روپے مالیت کے تحائف بھی وصول کیے ہیں۔

 جیکولین فرنینڈس نےمبینہ بھتہ خور سے 10کروڑ روپے مالیت کے جو تحائف وصول کیے ان میں 9 لاکھ روپے مالیت کی ایک بلّی اور 52 لاکھ روپے مالیت کا گھر شامل ہے۔

جیکولین فرنینڈس کی مبینہ بھتہ خور کے ساتھ تصاویر اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے مبینہ طور پر بھتہ خور کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا۔

یہ تصاویر گزشتہ سال اپریل یا مئی میں لی گئی تھیں جب چندر شیکھر عبوری ضمانت پر جیل سے باہر تھا اور دونوں چنئی میں چار بار ملے تھے۔

جیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) کی جانب سے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیےطلب بھی کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ، یہ مقدمہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی جانب سے سکیش چندرا شیکھر اور دیگر کے خلاف درج ہے جس پر 200 کروڑ کی بھتہ خوری کا الزام ہے جبکہ چارج شیٹ میں جیکولین کے علاوہ اداکارہ نورا فتحی کا بھی ذکر ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید