• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین ملک کی سالگرہ پر مداحوں کیجانب سے ضرورت مندوں کیلئے کھانے کا اہتمام

زین ملک کی سالگرہ پر مداحوں کیجانب سے ضرورت مندوں  کیلئے کھانے کا اہتمام
زین ملک کی سالگرہ پر مداحوں کیجانب سے ضرورت مندوں کیلئے کھانے کا اہتمام

برطانوی گلوکار زین ملک کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کے بھارتی مداحوں نے ضرورت مندوں کے لیے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا۔

زین ملک جوکہ 12 جنوری کو 29 برس کے ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ایک مداح کی پوسٹ کو شیئر کیاہے۔

زین ملک نے اس پوسٹ کوا پنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ نا قابل یقین ہے. انہیں اپنےمداحوں پر بہت فخر ہے‘۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ لوگوں نےخوش کردیا ہے، آپ سب بہترین ہیں‘۔

اس پوسٹ میں مداح نے گلوکار کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ بھارت میں موجود گلوکار کے مداحوں نے اُن کی سالگرہ منانے کے لیے ایک خصوصی ’میل ڈرائیو‘ کا اہتمام کیا تھا۔

زین ملک کے مداح کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں گلوکار کےمداحوں کو گلوکار کی جانب سےاسپتالوں میں ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مداح نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ اب تک وہ لوگ 100 سے زائد ایسے ضرورت مند لوگوں کو عطیہ کرچکے ہیں جوکہ سرکاری اسپتالوں میں داخل ہیں‘۔

مداح نے مزید لکھا کہ’زین کی سالگرہ کے منصوبہ جتنا سوچا تھا اس سے زیادہ بڑا ثابت ہوااور اس پر فخر ہے‘۔

مداح نے اپنی پوسٹ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نےاس مقصد میں ساتھ دیا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید