پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے بیٹی کی پیدائش کے 13 ماہ بعد راہیں جدا کرلیں۔
زین ملک سے جیجی حدید کی علیحدگی سے متعلق خبریں میڈیا پر آتے ہی سپر ماڈل پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئی ہیں۔
اس خبر کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ زین ملک نےخود بھی ایک طویل ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ’آپ سب جانتے ہیں کہ میں ایک پرائیویٹ بندہ ہوں اور اپنی نجی زندگی کو عام نہیں کرتا۔‘
علیحدگی کے حوالے سے زین ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے نجی معاملات کا دنیا کے سامنے تماشہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ اقدامات کرنے پڑے ہیں۔
زین ملک نے اپنے پیغام میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے اور اسے وہ سب مہیا کریں گے جس کی وہ حقدار ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جیجی حدید اور زین ملک نے منگنی بھی نہیں کی ہے اور ماضی میں ان دونوں کے تعلقات کشیدہ بھی رہے ہیں۔