گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فیکٹریوں کے دھوئیں اور گردوغبار سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، ذرائع کے مطابق فیکٹریوں کی چمنیوں کی اونچائی عالمی قوانین کے مطابق نہ ہونے اور بھٹیوں میں زہریلی سکریپ اور ٹائر جلانے سے ان فیکٹریوں کے قریبی رہائشی علاقوں کے مکین سانس کی بیماری ، پھیپھڑوں کی بیماری ، کھانسی ، زکام اور امراض چشم میں مبتلا ہونے لگے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سے اپیل کی ہے کہ رہائشی علاقوں کے قریب ان فیکٹریوں کی بندش کی جائے اور فیکٹریوں میں چمنیوں کا سائز عالمی معیار کے مطابق رکھا جائے تاکہ شہری ان فیکٹریوں سے نکلنے والے دھوئیں محفوظ رہ سکیں محکمہ ماحولیات کے مطابق ان فیکٹریوں کیخلاف روزانہ کی بنیادپر چالان کئے جارہے ہیں۔