• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا منگیشکر کو مزید ICU میں رکھا جائے گا: ڈاکٹرز

فوٹو فائل
فوٹو فائل

عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو مزید انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے گلوکارہ کی صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مزید انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ہی رہیں گی۔

ڈاکٹر پریت نے کہا کہ ’ہمیں انتظار کرنا اور دیکھنا ہے کہ لتا منگیشکر کی صحت میں کس حد تک بہتری آرہی ہے۔‘

اُنہوں نے گلوکارہ کے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد گلوکارہ میں نمونیا کی بھی تشخیص ہوگئی تھی۔

گلوکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے اور آئی سی یو میں داخل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی صحت کے حوالے سے پریشان تھے۔

بعد ازاں ان کی بھانجی کا کہنا تھا کہ ’دی دی اس وقت بالکل بہتر ہیں، وہ ایک فائٹر اور فاتح ہیں اور اسی سے ہم انہیں اتنے برسوں سے جانتے ہیں۔‘

ساتھ میں انہوں نے گلوکارہ کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید