• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز 24 گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی


ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 چوبیس گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی، پرواز جمعہ کے روز صبح 9 بجے ریاض سے اسلام آباد روانہ ہونا تھی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ تاخیر کی وجہ موسم کی خرابی اور دھند بتائی جارہی ہے۔

ایک مسافر کا کہنا ہے کہ اسی پرواز سے میتیں بھی اسلام آباد بھیجی جائیں گی۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کو آج سعودی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے روانہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید