• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور اپنی اہلیہ کی پہلی نہیں، دوسری محبت؟

فوٹو بشکریہ شاہد کپور / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ شاہد کپور / انسٹاگرام

اداکار شاہد کپور نے خود کو اپنی اہلیہ میرا راجپوت کی پہلی نہیں بلکہ دوسری محبت قرار دے دیا۔ 

نامور بھارتی اداکار شاہد کپور اکثر اہلِ خانہ کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرتے رہتے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے اہلیہ کو لے کر دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی جسے دیکھ کر مداح بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ 

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شاہد کپور اور میرا راجپوت ایک دوسرے سے کافی دور بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

اہلیہ میرا راجپوت اپنے موبائل فون میں مگن ہیں جبکہ شاہد کپور بناوٹی انداز میں انہیں بوسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

اس پوسٹ میں شاہد کپور اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں وہ اہلیہ کی پہلی نہیں بلکہ دوسری محبت ہیں جبکہ ان کا پہلا پیار شوہر نہیں بلکہ موبائل فون ہے۔ 

ویڈیو کے کیپش میں انہوں نے لکھا کہ اس کا پہلا پیار وہ ہے جسے وہ اس وقت دیکھ رہی ہے، لیکن میں دوسرا پیار بننے پر بھی ٹھیک ہوں۔ 

واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں کے ہاں دو بچے میشا اور زین ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید