امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے ہمارے پاس معیشت کے سقراط موجود ہیں، یہ لوگ پرانے پرزے نئی مشین میں فٹ کر کے چلا رہے ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم سودی نظام کیخلاف ہیں، اس سے بغاوت کرتے ہیں، انہوں نے اعلان کیا تھا خودکشی کر لیں گے آئی ایم ایف نہیں جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستانی وزیر اعظم جگہ جگہ کشکول لئے پھر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس حکومت میں کوئی ایک بھی قانون سازی نہیں ہوئی۔