• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراوڈ پی ایس ایل کی رونق، جن کے بغیر لیگ پھیکی ہوگی، عاطف رانا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ کراؤڈ کے بغیر پی ایس ایل پھیکی ہوگی، شائقین لیگ کی رونق ہیں۔

لاہور میں اسپانسر شپ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عاطف رانا نے مشورہ دیا کہ پی ایس ایل کو کورونا ویکسی نیشن ڈرائیو تیز کرنے کےلیے استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے نوجوانوں کو موقع دینے کے لیے جس سفر کا آغاز کیا تھا اسے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوویڈ کی صورتحال میں رہنا آگیا ہے، اب صرف میچز پر فوکس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی تیاری بہت اچھی جا رہی ہے کیمپ میں کھلاڑیوں کو جاننے کا موقع ملا ہے۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی وقت پر پہنچ رہے ہیں، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویسا اور بین ڈنک ٹیم کا حصہ رہے ہیں، انہیں ایڈ جسٹ ہونے میں مشکل نہیں ہو گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید