• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ختم ہوئی ایشز سیریز کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق فہرست میں سری لنکا پہلی پوزیشن پر ہے، جس نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

حال ہی میں ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے، جس نے اب تک کھیلے گئے 5 میچز میں سے 4 جیتے ہیں جبکہ ان کا ایک میچ برابر ہوا ہے۔

قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان نے 3 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں سے دو میں فتح حاصل کی اور ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلادیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور انگلینڈ کی ٹیم نویں نمبر پر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید