• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا بیرون ملک کھیلنے والوں کیلئے سخت پالیسی بنانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بیرون ملک کھیلنے والوں کے لیے سخت پالیسی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو فیڈریشن کا این او سی لینے کا پابند بنایا جائے گا، این او سی لازمی قرار دینے کے لیے فیڈریشن حکومت سے بھی بات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بیرون ملک کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بیرون ملک کھیلنے کے لیے ایک طریقہ کار کے مطابق ہی کھلاڑی جا سکیں گے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا ہفتے کو لاہور میں اجلاس شیدول ہے۔ اجلاس میں بیرون ملک کھیلنے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں عبیداللّٰہ راجپوت کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ عبید اللّٰہ راجپوت کی بحرین میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور شرٹ پہننے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

عبید اللّٰہ راجپوت نے اسے غلط فہمی قرار دیتے ہوئے معذرت کی تھی، عبید اللّٰہ راجپوت جیسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، فیڈریشن نے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید