قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی۔
حال ہی میں پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پھر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شیئر کی۔
تاہم تصویر پر لکھے کیپشن نے ہر ایک کی وجہ حاصل کرلی۔
انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’اسلام و علیکم سر، سر فراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا‘۔
سرفراز احمد کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔