• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلٹ پروف گاڑی رکھی ہوئی ہے، عام کار میں سفر نہیں کر سکتا، افغان کرکٹر راشد خان

افغانستان ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی گلیوں میں نہیں پھر سکتا، عام کار میں سفر نہیں کر سکتا، بلٹ پروف گاڑی رکھی ہوئی ہے۔

سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے افغانستان ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان سے گفتگو کی جس میں انہوں نے راشد کی روز مرہ زندگی کے بارے میں سوالات کیے۔

راشد خان نے بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کب کچھ بھی ہوجائے۔

افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بہت سارے لوگ بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، ہمارے ہاں بلٹ پروف گاڑی رکھنا عام سی بات ہے۔

 گفتگو کے دوران سابق کرکٹر کیون پیٹرسن راشدخان کی باتیں سن کر حیرانگی کا اظہار کرتے رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید