• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پی ایچ ڈی بھی بے روز گار ہیں، عمران خان


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں پی ایچ ڈی بھی بے روز گار ہیں، ہم توقع کر رہے ہیں کہ ہماری آئی ٹی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھے گی۔

ہری پور میں خصوصی ٹیکنالوجی زون کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مجموعی قومی ترقی کیلئے حکومت نے اپنی توجہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے فروغ پرمرکوز کررکھی ہے۔

عمران خان  نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان قیادت کی فراہمی کے علاوہ ملک کی مجموعی ترقی میں بھی کردارادا کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تین قسم کے تعلیمی نظاموں سے معاشرے میں تین طبقات پیدا ہوتے رہے جس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ’قوم بنتی ہے یکساں نظریے سے‘ حکومت کا متعارف کردہ ایک قومی نصاب قومی آہنگی پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

عمران خان نے کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز سے نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال رکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیسہ تعلیم اور صحت پر خرچ کریں۔

قومی خبریں سے مزید