سرگودھا میں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون مقدمے سے منحرف ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل مجسٹریٹ کو خاتون نے بتایا کہ سب کچھ غلط فہمی میں ہوا۔
خاتون نے 28 اکتوبر 2025ء کو اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون اور اس کے گواہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔