• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا۔

اسلام آباد کے مزید 3 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) نے کورونا مثبت کیسز والے تعلیمی ادارے فوری طور پر بند کرنے کے لیے انتظامیہ کو مراسلہ بھیج دیا۔

ڈی ایچ او کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک روز میں 8 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 دن کے اندر اسلام آباد کے 10 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 28 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے تعلیمی ادارے فوری بند کیے جائیں اور آئندہ احکامات تک انہیں بند ہی رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید