• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کالے بلدیاتی قانون پر ہٹ دھرمی چھوڑے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کراچی میئر کو اختیارات ہی نہ ملے تو الیکشن ایکسرسائز کا کیا فائدہ ہوگا؟ کیا میگا سٹی کا میئر صرف جھاڑو پکڑ کر صفائی کرے گا؟

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ شہری حکومتوں کے قیام کا مقصد نچلےدرجے تک اختیارات کی تقسیم ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے استفسار کیا کہ لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے تو 18دنوں سے سڑک پر بیٹھے لوگوں کی آواز سنے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کا بلدیاتی قانون تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بننا چاہیے تھا۔

قومی خبریں سے مزید