• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

33 فیصد پاکستانیوں کا نوازشریف پر مسائل حل کرنے پر اعتماد


انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پاکستانی عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروےکے مطابق 33 فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر ملکی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اعتماد کیا۔

سروے میں 30 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ وزیراعظم عمران خان پر بھروسہ کیا، 16فیصد نے بلاول بھٹو زرداری جبکہ 3 فیصد نے مولانا فضل الرحمٰن کو ملکی مسائل حل کرنے کے لیے قابل اعتماد خیال کیا۔

آئیپور سروے کے مطابق 68 فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنے کامشورہ بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید