• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ آج حلف اٹھائیں گے

گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے گلگت پہنچ گئے، حلف برداری کی تقریب چنار باغ میں ہوگی۔

کابینہ کی تشکیل کیلئے بلاول اور امجد حسین کی مشاورت سے ہوگی۔

واضح رہے کہ 7 جون کو ہوئے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد پیپلز پارٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عمران ندیم اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے تھے ۔

امجد حسین نے  محرم الحرام کے احترام میں 14 محرم کے بعد حلف لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید