• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹوز
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹوز

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

 صدر زرداری نے کہا ہے کہ بے گناہ خاتون کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے، اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر اس طرح کی واردات باعثِ تشویش ہے، ایسے واقعات کے مکمل سدباب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے بے مثال جرأت، بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی، قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے ذمے دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید