• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ژالہ باری، چمن، قلعہ عبدﷲ میں موسلادھار بارش


کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری جبکہ چمن اور قلعہ عبدﷲ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پشاور اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ 20 جنوری تک ملک کے شمالی حصے میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 22 جنوری سے کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسر ی جانب پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ سے اسلام آباد ٹول پلازہ، ایم تھری فیض پور سے درکھانہ، ایم فور ملتان سے شورکوٹ اور ایم فائیو شیرشاہ سے روہڑی تک بند کردی گئی ہے۔

قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید