• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہے: علیمہ خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تب سے پریشان ہیں جب سے ان کی آنکھ سے متعلق سنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی کے اہلِ خانہ کو بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت مل گئی، شری بی بی کی فیملی اندر ضرور گئی لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ہمارے لیے سب سے بڑی ترجیح ہے، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ ملاقات پر بھی کہا تھا ان کی آنکھ ٹھیک نہیں ہوئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر آج پٹیشن دائر کی گئی ہے، ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں خدشہ ہے بانی پی ٹی آئی کی دوسری آنکھ بھی متاثر نہ ہو۔ پچھلے چیک اپ پر ہم نے جن ڈاکٹرز کے نام دیے وہ حکومت نے مسترد کیے، حکومت نے اپنے طور ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل بھیجی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی تفصیلی رپورٹ آج تک نہیں دی گئی، حکومت جھوٹ بول رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ 90 فیصد ٹھیک نہیں۔

قومی خبریں سے مزید